لال حویلی پر چھاپہ، عوامی مسلم لیگ کے متعدد کارکن گرفتار

May 25, 2022

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

لال حویلی میں پولیس نے چھاپہ مار کر عوامی مسلم لیگ کے متعدد کارکنون کو گرفتار کر لیا۔

شیخ رشید کی کال پر متعدد کارکن لال حویلی کے اندر موجود تھے، پولیس نے 10سے 15 کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانہ وارث خان منتقل کر دیا۔

پولیس کی بھاری نفری لال حویلی کے باہر موجود ہے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سیاست کا اہم دن ہے، ان 3 سے 5 دنوں میں اہم فیصلے ہو کر رہیں گے۔

شیخ رشید احمد کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ ہم نے امن کے راستے کو اپنانا ہے، میں انشاء اللّٰہ اپنے وقت پر اسلام آباد پہنچوں گا، نیا پاکستان بننے جا رہا ہے، ایک قوم ہونے جا رہی ہے۔