ڈاؤ یونیورسٹی کے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی

May 25, 2022

فائل فوٹو

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیرِ اہتمام بدھ 25 مئی کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

ناظم امتحانات ڈاکٹر راشد قدیر کے مطابق ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کا آرتھوپیڈک کا سپلیمنٹری امتحان ملتوی کردیا گیا ہے۔

بی ڈی ایس فائنل ایئر کا آپریٹیو ڈینٹسٹری کا سپلیمنٹری اور ایم بی بی ایس فائنل ایئر میڈیسن کا ضمنی امتحان بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح پی ایچ ڈی فرسٹ ایئر سمسٹر (2) کا ری ٹیک امتحان ملتوی کر دیا گیا۔

نئی امتحانی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ باقی تمام امتحانات اپنی مقررہ تاریخوں کے مطابق ہوں گے۔