عمران خان نے لانگ مارچ شرکاء کو کیا لانے کی ہدایت کی؟

May 25, 2022

فوٹوز بشکریہ، عمران خان انسٹاگرام

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے شرکاء کو اپنے ہمراہ سبز ہلالی پرچم لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لانگ مارچ کے شرکاء کو ہدایت کی ہے کہ ’مارچ میں آنے والے تمام افراد پاکستان کا پرچم ساتھ لائیں۔‘

عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ حقیقی آزادی اور پاکستان کے لیے فیصلہ کُن لمحات ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آج لانگ مارچ کی کال دی گئی تھی۔

عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ پشاور سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور مراد سعید بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال میں انہوں ںے تین لانگ مارچ اور دو دھرنے دیئے، ہم نے کبھی کسی کو پر امن احتجاج کرنے سے نہیں روکا، پوری قوم کو آج نکلنا ہے عمران خان کچھ لمحے میں نکلیں گے۔