نمرہ کاظمی کی عدم پیشی، پولیس افسران پر عدالت برہم

May 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کیس میں نمرہ کو پیش نہ کرنے پر پولیس افسران پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جمعہ کو گیارہ بجے بہر صورت نمرہ کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ نمرا کا اب تک کچھ پتہ نہیں چلا، تونسہ شریف کے دیئے گئے پتے پر چھاپہ مارا، معلوم ہوا اٹھارہ سال پرانا پتہ تھا، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ لوگوں کی تھانوں میں بے عزتی کرنا کام رہ گیا آپ لوگوں کا، دونوں بچیاں بازیاب نہیں ہو رہیں، آپ اصل میں کام کرنا نہیں چاہتے، پولیس کی عزت کرتے ہیں مگر صورتحال مختلف ہے، خداہی اس ملک کو چلا رہا ہے،تفتیشی افسر نے بتایا کہ واٹس ایپ پر لڑکے، لڑکی کی ویڈیوز موجود ہیں، لڑکا، لڑکی سوشل میڈیا پر ویڈیوز ڈال رہے ہیں، عدالت نے حکم دیا کہ آپ بچی کو گرفتار نہیں یہاں پیش کریں گے، جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کہا کہ 164کے بیان کے بعد یہاں بیان بھی ضروری ہے۔