سابق ڈائریکٹر لینڈ اے ایس ایف کا قتل، دیگر واقعات میں 5 افراد زخمی

May 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس فیز-8 خیابان قاسم اسٹریٹ نمبر28 کے قریب واقع گھر میں فائرنگ سے42سالہ سید طارق شاہ جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سابق ڈائریکٹر لینڈ اے ایس ایف تھا، ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول کے دوست ارسلان نے رقم کے تنازع پر اسے قتل کیا ہے ، مقتول اور اس کا دوست اسٹیٹ کا کام کرتے تھے۔ کورنگی کراسنگ بھٹائی کالونی میں فائرنگ سے 35سالہ شاہد زخمی ہوگیا،باغ کور نگی صائمہ سو سائٹی کے قریب فائرنگ سے 25سالہ محمد ولی اور18سالہ اسامہ زخمی ہوگئے ، سچل اسکیم 33میمن اسپتال کے قریب فائرنگ سے24سالہ سید حسنین زخمی ہوگیا ، نامعلوم ملزمان نے نارتھ کراچی اقبال پلازہ پکوان سینٹر پر بیٹھے ہوئے پولیس کانسٹیبل کو فائر نگ کر کے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔ دریں اثناء نیوکراچی صباء سینماکے قریب ٹریفک حادثے میں نامعلوم نوجوان جاں بحق اور ایک نوجوان شدیدزخمی ہوگیا، لاش اور زخمی کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کےمطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی عمر 17سال ہے اور نامعلوم زخمی کی عمر 15سا ل ہے،قیوم آباد ڈی ایریا گلی نمبر 4 میں پک اپ کی ٹکر سے کمسن بچی جاں بحق ہو گئی ، جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،جہاں شناخت 3سالہ پاکیزہ دختر عمران کے نام سے ہوئی ہے ۔