شفاف الیکشن کا انعقاد آئینی و قانونی ذمہ داری ہے، صوبائی الیکشن کمشنر

May 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان نے کہا کہ پرامن اور شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کے تحت تمام ضروری احکامات کو یقینی بنایا جائیگا۔ وہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ ڈائریکٹر (ایم سی او) الیکشن کمیشن آف پاکستان قرۃ العین فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اِس بیٹھک کے انعقاد کا مقصد میڈیا اور سِول سوسائٹی کو سندھ کے بلدیاتی نظام کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔ ڈائریکٹر الیکشنز پرویز احمد کلہوڑو نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سندھ میں بلدیاتی انتخاب دو مراحل میں کرارہا ہے، پہلے مرحلے میں سندھ کے 14اضلاع میںبراہ راست پولنگ 26جون 2022بروز اتوار ہوگی۔