پی آئی اے انتظامیہ ادارے میں غیرجانبدارانہ کردار یقینی بنائے، طیب ہاشمی

May 26, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر یونائیٹڈ ورکرز یونین آف پی آئی اے کے وفدنے یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے چیئرمین طیب ہاشمی سے ملاقات کی اور ادارے کی موجودہ صورتحال اور 10جون کو ہونے والے ریفرنڈم کی تفصیلات سے آگاہ کیا،طیب ہاشمی نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا تاکہ ریفرنڈم میں بھر پور طریقے سے حصہ لیا جاسکے، طیب ہاشمی نے پی آئی اے کی انتظامیہ کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں غیرجانبدارانہ کردار کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام یونینز ریفرنڈم میں قانون کے مطابق حصہ لے سکیں۔