دعا زہرہ مبینہ اغوا کیس، نکاح خواں اور گواہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

May 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں دعا زہرہ مبینہ اغوا کیس میں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر گرفتار نکاح خواں اور گواہ کو پیش کر دیا گیا ، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے کچھ اہم انکشافات کیے ہیں، عدالت نے دونوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 31مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔