عدنان احمد خان کے والد کا سوئم و فاتحہ آج ہوگی

May 26, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) روزنامہ جنگ کے شعبہ ایچ آر کے عدنان احمد خان کے والد رفیق احمد خان کا سوئم اور فاتحہ خوانی آج (جمعرات کو ) پیرامڈ سینٹر بلاک 16راشد منہاس روڈ ، فیڈرل بی ایریا میں ہوگی، ظہر کے بعد قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ نماز عصر کے بعد فاتحہ کی جائے گی۔