پی ٹی سی ایل کی کیبل چرا لی گئی

May 26, 2022

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآباد کے علاقہ میں پی ٹی سی ایل کی کیبل چوری کرلی گئی ۔پولیس کو عمر شہزاد نے بتایا کہ بیت الصدا کالونی میں گزشتہ رات محکمہ پی ٹی سی ایل کی کیبل مالیتی 89 ہزار 292روپے نا معلوم چور چوری کر کے لے گئے جس سے علاقہ میں کئی ٹیلی فون بندہوگئے ۔