سیکرٹری ٹورازم کا ٹی ڈی سی پی کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ

May 26, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)سیکرٹری ٹورازم احسان بھٹہ نے ٹی ڈی سی پی ریزوٹ کلر کہار اور سون ویلی کا دورہ کیا ۔ انہوں نے ٹی ڈی سی پی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور ان کی جلد تکمیل کی ہدایات بھی دیں ۔ انہوں نے سون ویلی میں ٹی ڈی سی پی کے نئے منصوبے کا افتتاح بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ حکومت کی ہدایات کے مطابق پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔