موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

May 26, 2022

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گر م اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ (آج) جمعرات کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا، اس دوران کشمیرمیں بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔