قتل کاجرم ثابت ہونے پرتین افراد کوعمر قید اور3لاکھ روپے جرمانہ

May 26, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج کچلاک اعجاز احمد لانگو نے قتل کے مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیااستغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2019 میں کچلاک بازار سے ایک رکشہ ڈرائیور محمد ہارون سے رکشہ کرایے پر بوستان لے گئے جہاںملزمان نے محمد ہارون کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی جس پر عدالت نے ملزمان کو 25، 25 سال قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔