عمرانی مارچ سیاسی ہے نہ جمہوری یہ کھلی دہشت گردی ہے‘حافظ حمداللہ

May 26, 2022

کوئٹہ( پ ر) پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان حافظ حمداللّہ نے کہا ہے کہ خونی مارچ کو جہاد کا مقدس نام دے کر فساد کیا جارہا ہے آج کا عمرانی مارچ نہ سیاسی ہے، نہ ہی جمہوری ہے یہ کھلی دہشت گردی ہےترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں سے اسلحہ برآمد ہونا دہشت گردی کا واضح ثبوت ہے پوچھتا ہوں پی ٹی آئی قیادت کے بچے اور فیملیز کہاں ہیں عمران نیازی آپ کے سلیمان، قاسم اور سابقہ خاتون اوّل کہاں سے شریک ہوں گے؟