عوام کوجوابدہ اورغیرسنجیدگی کے خلاف کھڑے ہیں‘ سلیم کھوسہ

May 26, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما رکن بلوچستان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی بلو چستان میر عبد القدو س بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد بلوچستان کی صورتحال کی بہتری کے لئے لارہے ہیں،اتحادی جماعتوں کا تعاون حاصل ہے تبدیلی آکر رہے گی،انہوں نے کہاکہ جو وزیراعلی عوام کو پیاس اور دھکتی آگ سے چھٹکارہ نہ دلاسکیں انہیں اقتدار میں رہنے کا حق نہیں ، ہم بلوچستان کے عوام کو جواب دہ ہیں اور غیرسنجیدگی کے خلاف کھڑے ہیں بلوچستان کو کسی کے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھتے نہیں دیکھ سکتے۔