ہماری خواتین اب گھروں میں بھی محفوظ نہیں‘ سینیٹراکرم دشتی

May 26, 2022

کوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی کے سینیٹر کہدہ اکرم دشتی نے کہاہے کہ ملک میں انسانی حقوق کی پامالی جاری ہیں بلوچستان جبر اور ناانصافی کا شکار ہے اب تو ہماری خواتین بھی گھروں میں محفوظ نہیں تعلیم یافتہ مرد وخواتین جبر کیخلاف انتہائی اقدام اٹھارہی ہے انہوںنے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ظلم ہندوستان میں ہو پاکستان میں ہم اس کیخلاف آوازبلند کرتے رہینگے ملک میں جو سیاسی جنگ ہے وہ بد قسمتی سے خواص کی جنگ ہیں اور ہم عوام کی بات کرتے ہیں کیونکہ ہم عوام کے نمائندے ہیں گزشتہ دنوں بھی کراچی میں پرامن احتجاج پر لاپتہ شبیر بلوچ کے لواحقین اور دیگر خواتین پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےتشددکرکے انہیں گرفتارکیاگیا جوافسوسناک اورقابل مذمت ہے۔