اسلام آباد میں شرپسندوں کے فساد کی مذمت کرتا ہوں، فضل الرحمٰن

May 26, 2022

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں شرپسند بلوائیوں نے جو فساد برپا کیا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عدالت میں کیے وعدوں سے انحراف پر تحریک انصاف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اپنی نگرانی اور مدعیت میں ان بلوائیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرے۔

تحریک انصاف کے مارچ کے آغاز سے قبل بھی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس مارچ کی اہمیت دو پیسے کی نہیں۔