ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ ڈالر سے زائد کمی

May 26, 2022

ملک میں 20 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ ڈالر سے زائد کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیہ کے مطابق مئی کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ارب 14 کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.5 کروڑ ڈالر کم ہوکر 10 ارب 8 کروڑ ڈالر رہے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 6.38 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔