حسن احمد نے ایمن اور منیب سے متعلق متنازع بیان پر معذرت کرلی

May 27, 2022

کراچی (آئی این پی) اداکارحسن احمد نے ایمن خان اور منیب بٹ سے متعلق اپنا متنازع بیان واپس لیتے ہوئے معافی مانگ لی۔گزشتہ روز حسن احمد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو کلپ وائرل ہوا جس میں، میں نے ایمن اور منیب کو کچھ کہا۔ میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی میں اپنا دفاع کر ریا ہوں مجھے ایسا نہیں کہنا چاہیے تھا میں ایمن اور منیب سے معافی مانگنا چاہتا ہوں، آپ دونوں ہمیشہ سلامت رہیں۔اداکارنے مزید کہا کہ ساتھ ہی میں ازان سمیع خان سے بھی معافی مانگنا چاہتا ہوں میں نے ان کے بارے میں بھی کچھ ایسا کہا جو مجھے نہیں کہنا چاہیے تھا، سب کو خدا کی طرف سے مواقع ملتے ہیں میں نے جو بھی کہا وہ منفی سوچ اور جلن ظاہر کرتا ہے جو کہ نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے صحیح کہا ، ا ن اورگینک نہیں اِن اورگینک ہوتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں حسن احمد نے ایک شو کے دوران کہا تھا کہ ایمن منیب کے فالوورز اصلی نہیں بلکہ فیک ہیں۔