جانی ڈیپ کے میسجز پڑھنے کے دوران امبر ہرڈ آبدیدہ

May 27, 2022

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکاروں جانی ڈیپ اور امبر ہرڈ کی علیحدگی کے کیس میں امبر ہرڈ کی طرف سے جب جانی ڈیپ پر انتہائی شرمناک الزامات عائد کیے گئے تو جانی ڈیپ نے اداکارہ کے خلاف ہتک عزت کادعویٰ دائر کر دیا اور 5کروڑ ڈالر ہرجانے کا مطالبہ کر دیا۔اس کے جواب میں امبر ہرڈ نے جانی ڈیپ کے خلاف 10کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ درج کرا دیا۔اب ان دونوں مقدمات کی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ روز پیشی پر جانی ڈیپ کے ٹیکسٹ میسجز عدالت میں پڑھے گئے جن میں سے ایک میں جانی ڈیپ نے لکھاتھا کہ ”امبرہرڈ اتنی غلیظ ہے کہ وہ اسے دستانے پہن کر بھی ہاتھ نہیں لگائے گا۔“جب جانی ڈیپ کے یہ میسجز عدالت میں پڑھے جا رہے تھے،تو وہاں موجود امبر ہرڈ روتی رہی۔ ایک میسج میں جانی ڈیپ نے لکھا کہ ”میرے دل میں کوئی رحم، کوئی ڈر نہیں ہے ، حتیٰ کہ اس کے لیے رتی بھر جذبات بھی نہیں ہیں۔ اس نے دولت کے لالچ میں میرے ساتھ شادی کی۔ میں خوش ہوں کہ یہ گندگی میری زندگی سے نکل گئی۔ میری دعا ہے کہ خدا اس کی سانسیں کھینچ لے۔“