سرمد سلطان کھوسٹ کی فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری

May 27, 2022

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار وڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا، فلم ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے جمعہ 3جون کو سرکٹ کے تمام سینماؤں کی زینت بنے گی۔ معروف اداکار اور ڈائریکٹر سرمد سلطان کھوسٹ کی نئی اردو فیچر فلم ”کملی“ کو وفاق، پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے عام نمائش کیلئے سنسر سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہے۔ ”کملی“ جمعہ 3 جون کو لاہور، کراچی اورا سلام آباد سمیت ملک کے دیگر سینماؤں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی نمائش کاا ہتمام ڈسٹری بیوشن کلب کے پلیٹ فارم سے کیا گیا ہے جبکہ اس کی اسٹار کاسٹ میں نامور اداکارہ صباقمر،ثانیہ سعید،نمرہ افضل، عدیل افضل، حمزہ خواجہ اور عمیر رانا شامل ہیں۔”کملی“ میں ہیروئن حنا کا مرکزی کردار صبا قمر نے ادا کیا ہے جبکہ فلم کاٹریلر اور گیتوں کے پروموز ڈیجیٹل میڈیا پر لاکھوں شائقین کی پذیرائی حاصل کرچکے ہیں۔ علاوہ ازیں فلم کملی میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ ادکارہ صبا قمر نے ایک شو میں میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں چاہوں گی کہ لفٹ بند ہی رہے اور عامر لیاقت سے کہوں گی کہ اپنی زندگی کی کہانی سنائے اور پھر فردوس عاشق اعوان سے کہوں کہ اپنا موقف دے ان پر جو انہوں نے کہانی سنائی ہے۔شو میں انہوں نے کہا کہ عائزہ کو تو میں پہلے ہی فالو کر رہی ہوں اور اداکارہ سارہ خان کے بارے میں بھی کہا کہ سارہ سے میری اتنی دوستی نہیں لیکن وہ اچھی لڑکی ہے۔