شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد

May 27, 2022

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی ٹیکس فراڈ کا مقدمہ ختم کرنے کی اپیل مسترد ہو گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں جاری ٹیکس فراڈ کے مقدمہ میں عدالت نے اپنا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ کافی شواہد موجود ہیں، جس کی بنیاد پر شکیرا کے خلاف جاری مقدمہ خارج نہیں کیا جا سکتا۔گلوکارہ نے مقدمہ ختم کرنے کی اپیل کی تھی، شکیرا پر 2012 اور 2014 کے درمیان ساڑھے پندرہ ملین ڈالر کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے کا الزام ہے۔