یاسر نواز کا نئے شادی شدہ جوڑوں کو برداشت پیدا کرنیکا مشورہ

May 27, 2022

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار، ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر یاسر نواز نے شوبز انڈسٹری میں شادی شدہ جوڑوںکو مفید مشوروں سے نوازا ہے۔ ایک انٹرویو میں یاسر نواز نے شوبز انڈسٹری میں نئے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا کہ برداشت کریں۔ انہوں کہا آج کل برداشت ختم ہوگئی ہے اس رشتے کو تین چار سال دیں پھر معاملات درست ہونے لگ جائیں گے آپ کے یہاں جلد بازی اور مقابلے بازی بہت زیادہ ہوگئی ہے جیسے بیوی کہے وہ یہ کام کرنا چاہ رہی لیکن شوہر کہے تم یہ کیسے کرسکتی ہواسی طرح بیوی شوہر کے لئے بھی یہی کہے یہ باتیں اور تکرار رشتو ں کو خراب کرتی ہیں۔ یاسر نواز نے مزید کہا کہ ساس اورسسر کو بھی میاں بیوی کو الگ چھوڑ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا اکثر گھروں میں میاں اور بیوی اپنے اپنے گھروں کا موازنہ کرنے لگتے ہیں آپ کے گھر میں اس طرح ہورہا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے۔ کیونکہ ہر گھر کا اپنا رہن سہن ہوتا ہے اور جو خاندان کے قریبی افراد ہوتے ہیں ان کی وجہ سے بھی گھر خراب ہوتے ہیں۔ بس برداشت کریں اور مداخلت نہ کریں۔ اداکار، ہدایتکار وپروڈیوسر یاسر نوازنےانکشاف کیا کہ اُن کی اہلیہ،معروف میزبان ندا یاسرکی تنخواہ کتنی ہے،اُنہیں اس کا علم نہیں ہے۔ یاسر نوازنےحال ہی میں ڈیجیٹل پلیٹ فارم کےلیےانٹرویودیا،اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ ’با خدا! خدا کوحاضرناظرجان کر کہتا ہوں مجھےنہیں معلوم کےندا کی تنخواہ کتنی ہے،مجھےمعلوم ہونی بھی نہیں چاہیےاورمجھےتنخواہ سےمتعلق ندا سےبات بھی نہیں کرنی چاہیے۔‘