پولیس کی جانب سے نجی کمپنیوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ قابل مذمت ہے، ٹرانسپورٹرز

May 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سپریم کونسل آف آل پاکستان ٹرانسپورٹرز کیپٹن (ر) آصف محمود نے ایک نجی کمپنی کی گاڑیوں کے ساتھ پولیس کی توڑ پھوڑ کے واقعے کی شدید مذمّت کی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کی املاک کی حفاظت کی بجائے انہیں تباہ کر رہی ہے،گاڑیوں اور کنٹینرز کی زبردستی پکڑ دھکڑ سے گڈز ٹرانسپورٹرز شدید اذیت سے دوچار ہیں، دوائوں اور ضروری اشیا ء کی ترسیل تعطّل کا شکار اور کروڑوں روپےمالیت کا سامان خراب ہوچکا ہے۔