پاکستان عظیم قربانیوں کا نتیجہ، اختلافات پر وطن کو فوقیت دیں، مقررین

May 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقررین نے کہا ہے کہ پاکستان عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے اس لئے اپنے اختلافات پر وطن عزیز کو فوقیت دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید حکیم محمدسعید کے قول’پاکستان سے محبت کرو، پاکستان کی تعمیر کرو‘کے موضوع پر بیت الحکمہ آڈیٹوریم، مدینۃ الحکمہ میں منعقدہ ہمدرد نونہال اسمبلی کراچی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہمدرد فائونڈیشن کی صدر سعدیہ راشد نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ شہید حکیم محمد سعید نے ہمیشہ کوشش کی کہ پاکستان کے بچوں اور نوجوانوں میں ایسی روح پھونکی جائے کہ وہ اپنے ملک کی محبت کا جذبہ دلوں میں بسائے وطن کی تعمیر اور ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کریں۔