12 سماج دشمن گرفتار

May 27, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)12 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے 6 ملزموں کو گرفتار کرکے 4پستول اور 2رائفلیں برآمد کر لیں۔ پولیس نے 4ملزموں کو گرفتار کرکے 120 گرام چرس اور 15لٹر شراب برآمد کر لی ۔25 پیشہ وربھکارریوں کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا گیا۔جاتلی پولیس نےمویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں سے چوری شدہ جانوروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 2لاکھ46ہزار روپے بھی برآمد کرلئے ۔