محکمہ خوراک کا فلور ملز کو گندم کی سپلائی روکنا باعث تشویش ہے ،فلورملز ایسوسی ایشن

May 27, 2022

کوئٹہ (آن لائن )آ ل پا کستان فلو ر ملز ایسو سی ایشن کے سابق مرکزی چیئر مین بدرا لدین کا کڑ اورعبدالواحد لا لا نے محکمہ خوراک بلو چستان کی جا نب سے فلور ملزکو گندم کی سپلا ئی روکے جا نے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اس اقدام سے صوبے میں نہ صرف آٹے کابحران پیدا ہو نے کا خدشہ ہے بلکہ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضا فہ بھی ہوگا۔ یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کی جا نب سے گندم خریداری میں تا خیر کے بعد اب گندم ذخیرہ کر نے والے وڈیرے ،سرما یہ دار و دیگر اسے گندم فروخت کر نے کو تیار ہی نہیں اس لئے محکمہ گندم کی خریداری میں نا کا م ہے ہم نے گندم سیزن کے موقع پر ہی کہہ دیا تھا کہ محکمہ خوراک بلو چستان نہ خود صو بے کی ضرورت کے لئے گندم کی خریداری کرر ہی ہے نا ہی فلور ملز ما لکان کو گندم کی خریداری کی اجا زت دی جا رہی ہے بلکہ گندم کی نقل و حمل پر بین الصوبا ئی اور بین الاضلا عی پا بندی لگا کر رہی سہی کسر پو ری کر دی گئی اور مختلف وڈیروں اور سرما یہ کاروں کو مو قع دیا گیا کہ وہ گندم خرید کر ذخیرہ کریں اور موقع ملتے ہی اسے دوسرے صوبوں خاص کر سندھ منتقل کر یں اب صوبے کی ضرورت کے لئے گندم کی خریداری میں تاخیر کی وجہ سے محکمہ خوراک نے پچھلے دس دنوں سے فلور ملز کو گندم کی محدود پیما نے پر کی جا نے والی سپلا ئی بھی روک دی ہے جس کی وجہ سے نہ صرف صو بے کی واحد انڈسٹری تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے بلکہ صو بے میں آٹے کی قیمتوں میں بھی اضا فہ ہو ا ہے جو باعث تشویش ہےانہوں نے کہا کہ اشیا ئے خورد و نو ش کی نقل و حمل پر پا بندی کے نا م پر کوئٹہ کے نواحی علا قوں میں فورسز کی جا نب سے عوام کو بے جا تنگ کیا جا رہا ہے اور مختلف علاقوں میں عوام کو اشیا ئے ضروریہ کے حصول میں مشکلا ت اور اس کی قلت کا سامنا ہے چیف سیکرٹری بلو چستان و دیگر حکام اس معاملے کا فوری نوٹس لیں تا کہ عوام کو پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔