عوام اپنے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے جمعیت نظریاتی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں، جمعیت نظریاتی

May 27, 2022

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار چشتی نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کی حصول اور درپیش مسائل کے حل کے لیے 29 مئی کو جمعیت نظریاتی کے امیدواروں اور ان کی اتحادیوں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں جمعیت نظریاتی نے ہمیشہ بلاتفریق بلارنگ ونسل عوام کی خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا دفاع اور معاشرتی و تہذیبی سطح پر تہذیب اسلامی کا احیا، ظلم کے خلاف اور مظلوم کی حمایت اور پوری انسانیت کی خدمت جماعت کا منشور و اساس ہے جمعیت نظریاتی کاسیاست اس ملک میں امتیاز رہا ہے کہ اقتدار اور مفادات کا حصول کبھی ہدف نہیں رہا. انہوں نے کہا کہ مورثیت اور جاگیردارنہ سیاست سے ملک وقوم مسائل سیدوچار ہے. مورثی سیاستدان قوم کو فکر اورسیاسی شعور دینے کی بجائے غلامانہ سوچ کو پروان چڑھا کر مورثی سیاست کو فروغ دے رہی ہے. انہوں نیکہا کہ ملک میں سیاسی مورثیت، جھوٹ ، فریب اور دھوکہ کی سیاست سے اخلاقی اقدار اور اسلامی سیاست کومسخ کردئیے. نام نہاد مذہبی جماعت نے اسلام کے مقدس نام اور اکابرین کے پاک جماعت کوہمیشہ اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کئے جانے سے اپنے اکابرین کی مشن کوبدنام کر دئیے. اکابرین کی جماعت کواپناجاگیر سمجھ کرسوداباذی کرکے اصولوں اور دستور کو پامال کئے. انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے لیے بھرپور مہم چلائے گھر گھر تک مہم چلائے۔