گیسٹرو کے مزید150 مریض نجی و سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے

May 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) گیسٹرو کے مزید150 مریض نجی و سرکاری ہسپتالوں میں لائے گئے ،جن میں سے 75 مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ باقی مریضوں کو بھرپور طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،ان میں 60 مریض نشتر ہسپتال جبکہ چلڈرن کمپلیکس میں 35 ،فاطمہ جناح و یمن ہسپتال میں 30 اور دیگر نجی میں 25 مریض داخل ہوئے ہیں۔