اقوام متحدہ یاسین ملک کی سزا پر کردار ادا کرے:پیپلز لائرز فورم

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر پیپلز لائرز فورم جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کا فیصلہ غیر قانونی ہے، وکلاء برادری بھارتی کورٹ کے یاسین ملک کے عمر قید کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،پیپلز لائرز فورم کے وکلاء کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے،اس موقع پر مہر اقبال سرگانہ ، اشتیاق علی شاہ خواجہ نور مصطفیٰ ، واجد رضوی ، فیاض بھٹہ و دیگر وکلاء نے موجود تھے۔