میپکو ،ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ4فیصد کمی

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے رواں مالی سال 2021-22ء کے دوران ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن لائن لاسز کی مد میں اعشاریہ4فیصد کمی کی ہے جس سے کمپنی کو ایک ارب 34کروڑروپے کی بچت ہوئی ہے، ڈائریکٹرکمرشل اسد حماد کے مطابق مالی سال 2019-20ء کے پہلے 10ماہ (جولائی تااپریل)میں ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 13.6فیصد تھے جس میں رواں مالی سال 2021-22ء کے پہلے دس ماہ (جولائی تااپریل) کے دوران اعشاریہ4فیصد کمی کی گئی ہے جس سے ٹی اینڈ ڈی لائن لاسز 13.2فیصد کی سطح پر آگئے ہیں۔