میپکو ، ایچ ٹی وی لاری ڈرائیورز کو بنیادی سکیل 9دیدیا گیا

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے 5سالہ مدت کے ایچ ٹی وی لائسنس رکھنے والے لاری ڈرائیورز کو بنیادی سکیل 9دیدیاگیاہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر /ایڈمن میپکو ہیڈ کوارٹر محمد ایوب کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق بنیادی سکیل 9ملنے والے لاری ڈرائیورز میں جاوید حسین، طاہر شہزاد، سرفرازاحمد، ذوالفقار علی، عمران حفیظ خان، محمد آصف، غلام فرید، شیراز علی، شعیب کلیم، غلام عباس، عمران مبشر، عمران کاشف، عمران سرور، عابد علی، عتیق الرحمن، محمد فاروق، محمد صغیر، محمد مشتاق اور طارق نذیر شامل ہیں۔