شہری کی گاڑی خورد برد کرنے اور چوری کے الزام میں مقدمات درج

May 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ الپہ نے شہری اعجاز کی گاڑی خورد برد کرنے کے الزام میں سلیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ، تھانہ ممتاز آباد پولیس نے شبانہ بی بی کی درخواست پر اسکے کرایہ داروں سلیم اور اسکی اہلیہ گل ناز پر چوری کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے ۔