نفرت انگیزی اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرناہونگے، امن کانفرنس

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر ) دی میڈیا فاونڈیشن کے زیر اہتمام کراچی امن کانفرنس ’’امن کے لئے عوامی اقدامات‘‘میں مختلف مقررین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے نفرت انگیزی اور عدم برداشت کے خاتمے کیلئے ہمیں باتوں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرناہوں گے، مذہبی و مسلکی ہم آہنگی نہ صرف وقت کی اہم ضرورت ہے، کانفرنس سے فقیر عبیدالرحمنٰ نقشبندی،دی میڈیا فاؤنڈیشن کے خواجہ عزیز الحسن،عامر سہیل، پروجیکٹ منیجر سویتا کیانی، مس منگلا شرما ایم پی اے ایم کیو ایم، ڈاکٹر محسن نقوی، شگفتہ، بلاول، اعظم،پروفیسر زاہد علی ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹیڈی یونیورسٹی آف کراچی، منوج چوہان،سردار امر سنگھ، پنڈت مکیش کمار،حریم صدیقی ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس ایڈوارئزری کمیٹی، اسحاق سومرو، اعجاز احمد، اسماء شیخ، علامہ ڈاکٹر فیصل مہدی شاہاری،پروفیسر حکیم نصر عسکری،متحدہ علماء محاذ کے مرکزی نائب صدر علامہ علی کرارنقوی، مولانا محمد احسن سلفی، مولانا انس مدنی، امجد مراد، پروفیسر عبدالماجد بھٹو، علامہ کاشف ظہور نقوی،علامہ آصف زینبی، رفیق احمد قریشی، پیر عامر محمود نقشبندی، کرنل (ر) خورشید،فاروق احمدریحان،ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے خطاب کیا۔