سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپور آپریشن سرکل کا خانقاہ شریف سب ڈویژن کا دورہ

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولپورآپریشن سرکل محمد مبشررضوی نے کہا ہے کہ کمپنی کے مفادات اور بہتری کے لئے کام کرنا ہمارا فرض ہے ، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے میپکوخانقاہ شریف سب ڈویژن کے دورے کے موقع پرافسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو بہاولنگرآپریشن سرکل محمد شہزاد راعی نے ریکوری کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے فورٹ عباس سب ڈویژن ہارون آباد کا دور ہ کیا اور سب ڈویژنل ریکوری سٹاف سے ملاقات کی۔