پی ایچ اے ڈیرہ اور ساہیوال کے ایگزیکٹو انجینئرز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے پیڈا ایکٹ کے تحت پی ایچ اےکے ایگزیکٹو انجینئرز کے خلاف کارروائی کی ہے انہوں نے شعیب فیاض ایگزیکٹو انجنیئر ڈی جی خان اور عطااللہ شاہ ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ اے ساہیوال کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ، شعیب فیاض کے خلاف ستمبر 2021میں ہونے والے ٹینڈر میں بے ضابطگیوں پر کارروائی کی گئی،ریکارڈ میں رد و بدل، بجٹ کے مطابق کام کی نا مکمل تکمیل اور دیگر الزامات ثابت ہوئے، ڈی جی کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو اس سلسلے میں انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا تھاجن کی رپورٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے تحت شعیب فیاض کی 5سال کی سروس ضبط کر لی گئی ہے،ایگزیکٹو انجینئرعطااللہ شاہ پر فنڈز کے نامناسب،سست استعمال،وقت اور سرکاری مال کے ضیاع اور کام میں غفلت اور کوتاہی برتنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔