ضلعی انتظامیہ کے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے اقدامات، سگنلز کی تنصیب کے احکامات

May 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ٹریفک مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات پر گامزن ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے احکامات جاری کردیئے ہیں،انہوں نے بتایا کہ بوسن روڈ،نشتر روڈ،کے ایف سی روڈ اور گول باغ روڈ سمیت 5 شاہرائیں ماڈل قرار دی جارہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک پولیس،میونسپل کارپوریشن اور ایم ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ 5 مرکزی چوراہوں پر اشاروں کی تنصیب کیلئے ورکنگ کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ سروس روڈز اور چوراہوں کی کشادگی کے حوالے سے ٹیکنکل سروے کرایا جائے گا، یوٹرن اور ری انجینئر نگ کے ذریعے بوسن روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کیا جائے گا جبکہ نواں شہر،ایس پی چوک،کچہری چوک،وہاڑی چوک،بوسن روڈ چوک پر ڈیجیٹل اشارے لگیں گے،ایم ڈی اے،میونسپل کارپوریشن اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ورکنگ کمیٹی تشکیل دی گئی ہیں،ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈ رش کے اوقات میں چوراہوں کو کلئیر کرائیں گے،بس و ویگن اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرکے ٹریفک دبائو کم کیا جائے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے بریفنگ دی۔