ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بجٹ میں50 فیصد کمی کا فیصلہ واپس لیا جائے،فپواسا

May 27, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پاکستان (فپواسا) کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر جمیل چترالی (یونیورسٹی آف پشاور) نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ( یونیورسٹی آف بلوچستان ) جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمحمد ریاض (بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان) نے مشترکہ بیان میں گورنمنٹ کی طرف سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی بجٹ میں50 فیصد کمی کو فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کر دیا،انہوں نے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے جامعات کو ریاستی سرپرستی سے محروم رکھا جارہا ہے اور جامعات میں تعلیم و تحقیق کا عمل تعطل کا شکار ہے ۔ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جس سے قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچتا ہو، فپواسامطالبہ کرتی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بجٹ کی کمی کا فیصلہ واپس لے لیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا جائے گا ۔