تاجر معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ زبیر علی

May 27, 2022

پشاور (جنگ نیوز) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ تاجرمعیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں تاجروں کے مسائل حل کئے جائینگے ‘ کیپٹل میٹروپولیٹن کی ریونیو کو بڑھایاجائیگا ‘ اس سلسلے میں کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے د کانوں کے کرائے بھی بڑھانے پر غوروغوض کیاجائیگا تاکہ کیپٹل میٹروپولیٹن کے ذرائع آمد ن میں اضافہ ہوسکے ‘ اس سلسلے میں تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کرے گی ‘ جمعرات کے روز گڑھ منڈی کے وفد جس میں چیئرمین محمد ایوب ‘ صدر شیر گل مہمند ‘ نائب صدرحاجی جان سید ‘ حاجی شیر ‘ حاجی فضل ‘ طہماش اور دیگر عہدیداروں نے مئیر پشاور سے ملاقات کیں اس دوران انہوں نے گڑ منڈی کے حوالے سے اپنے مسائل سے مئیر پشاور کو آگاہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ میاں انیس الرحمان‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹراسٹیٹ منیجمنٹ محمد ایاز نے بھی شرکت کی اس موقع پر گڑ منڈی کے وفد نے مئیر پشاور سے مطالبہ کیا کہ گڑ منڈی میں دکانوں کے اوپر تعمیرات کی اجازت دی جائے ‘ ٹرانسفر پالیسی کی اجازت دی جائے ‘ ٹیوب ویل لگایا جائے جبکہ نالیوں کی ازسرنو تعمیر کی جائے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے گڑ منڈی کے وفد کے مسائل سنیںاور کہاکہ گڑ منڈی کے تاجروں کے مسائل حل کرنے کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل د یدی جس میں اے ڈی سی پشاور ‘ تین سٹی کونسل کے ممبران‘ تین کیپٹل میٹروپولیٹن کے افسران اور تین تاجر ہنما شامل ہیں جو کہ باقاعدہ سروے کرے گی جس میں تاجروں کے مسائل حل کئے جائینگے اور کمیٹی کے رپورٹ کے بعد اگلے ہفتے گڑ منڈی کا باقاعدہ دو رہ کیاجائیگا