اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں پانی اور بجلی کا بحران

May 27, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج پشاور نجیب اللہ جان نے کہا ہے کہ اسلامیہ کالج اس وقت شدید پانی اور بجلی کی قلت سے دوچار ہے جس کی وجہ سےکالج میں تعلیمی سرگرمیاں متاثر اور طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ طلبہ کا سخت گرمی میں بغیر پانی اور بجلی کے ہاسٹل میں رہنا کسی عذاب سے کم نہیں حکومت اور اسلامیہ کالج انتظامیہ جلد از جلد کالج کوبحران سے نکالے بصورت دیگر احتجاج کیاجائے گا۔