ملکہ برطانیہ کی پلاٹینیم جوبلی، 15 کلو وزنی سونے کا سکہ تیار

May 27, 2022


ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پلاٹینیم جوبلی کے موقع پر شاہی ٹکسال کی جانب سے ساڑھے 8 انچ قطر کا سونے کا سکہ تیار کرلیا گیا۔

15 کلو گرام کا سکہ برطانیہ کے ایک گمنام پرائیویٹ کلکٹر نے تیار کروایا جس کے دونوں اطراف کے ڈیزائن کو ملکہ نے منظور کیا تھا۔

اس سونے کے سکے کی تیاری میں 400 گھنٹے لگے جبکہ اس کی قیمت 15 ہزار پاونڈز یعنی 38 لاکھ روپے سے زائد بتائی جارہی ہے۔

سکے بنانے والے آرٹسٹ جان برگڈہل کا کہنا ہے کہ یہ سکا ہاتھ سے اعلیٰ ترین معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے جبکہ تقریبا 8.6 انچ کا یہ سونے کا سکہ برطانیہ کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا سکہ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ الزبتھ دوم کے 70 سے برطانیہ پر راج کرنے کے سلسلے میں اگلے ماہ چار روزہ ملک گیر تقریبات منائی جائیں گی۔