رانا ثناء اللّٰہ کی قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سوتے ہوئے ویڈیو وائرل

May 27, 2022

رانا ثناء اللّٰہ، فائل فوٹو

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کے دوران سوتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

اس ویڈیو میں قومی اسمبلی کے اجلاس میں شہباز شریف کی تقریر کے دورانرانا ثناء اللّٰہ کو سوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےدلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ اب ادھر ہی نیند پوری کریں گے کیونکہ ان کی راتوں کی نیند تو عمران خان نے اُڑا دی ہے۔

ایک اور صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’کل رات عمران خان نے جگا کے جو رکھا تھا۔‘