سلمان تاثیر اور نیہا راجپوت کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر

May 27, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کی اہلیہ و ماڈل نیہا راجپوت کے بیٹے کی پہلی جھلک منظرِ عام پر آگئی۔

نیہا راجپوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے بیٹے شاویز علی تاثیر کی پہلی تصویر شیئر کی۔

تصویر میں نیہا راجپوت کا بیٹا سکون سے سو رہا ہے اور اس نے اپنی والدہ کی انگلی پکڑی ہوئی ہے۔

نیہا راجپوت نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’اس ننھے فرشتے کی گھر میں آمد، دُنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم اس جوڑے نے بیٹے کی پیدائش پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی اور اب پہلی بار ماڈل نے بیٹے کی پیدائش سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس ستمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔