کس گانے نے ’پسوڑی‘ کی مقبولیت میں کمی کی؟

May 27, 2022

فائل فوٹو

بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی میوزِک شو کوک اسٹوڈیو کا گانا ’پسوڑی‘کئی مہینوں تک سب سے زیادہ پسند کیئے جانے والے گانوں میں سرِفہرست رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا۔

ایسا لگتا ہے کہ ’پسوڑی‘ کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے کیونکہ اس گانے کی جگہ گلوکار عبدالحنان کے نئے گانے ’بِکھرا‘ نے لے لی ہے۔

اس حوالے سےSpotify پاکستان کی جانب سے انسٹاگرام پر13 سے 19 مئی کے دوران پاکستان میں سرِفہرست 10 گانوں کی فہرست اپ لوڈ کی گئی ہے۔

اس نئی فہرست کے مطابق، علی سیٹھی اورگلوکارہ شئے گِل کا گانا ’پسوڑی‘ فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ عبد الحنان اور رووالیو کا گانا ’بِکھرا‘ سرِ فہرست ہے۔

دوسری جانب گلوکار حنان نے بھی اس ’جذباتی‘ لمحے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے انسٹاگرام کا رُخ کیا۔

حنان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میرے لیے بہت جذباتی لمحہ ہے، کوئی کارپوریشن، کوئی برانڈ اسپانسرشپ، کوئی بڑا اسٹوڈیو، کوئی لیبل، کوئی پلیٹ فارم سپورٹ، لفظی طور پر، کچھ بھی نہیں۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’سافٹ ویئر انجینئر کی حیثیت سے اپنی کل وقتی ملازمت کو سنبھالتے ہوئے یہ سب کچھ میں نے کیا، میرے پاس صرف آپ لوگ تھے، میرے حقیقی سامعین اور معاونین۔‘

گلوکار نے مزید لکھا کہ ’میرے پاس شکرگزاری کے سوا کچھ نہیں ہے، میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔‘

خیال رہے کہ یہ اس گانے میں گلوکار عبدالحنان اور راوولیو نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔