خاتون آرٹسٹ کی عمران خان بننے کی کوشش

May 27, 2022

تصویر بشکریہ انسٹاگرام

اسما حنیف نامی میک اپ آرٹسٹ اور ڈیجیٹل تخلیق کار نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بنانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسما حنیف نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی میک اپ کرنے کی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو عمران خان کا پوز دیتی نظر آئیں۔

اسما حنیف نے ناصرف میک اپ کرکے خود کو عمران خان کی طرح دِکھانے کی کوشش کی بلکہ اُن کی طرح لباس بھی زیب تن کیا۔

میک اپ آرٹسٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف حلقوں پر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین خاتون سے ناخوش نظر آئے۔

روما نامی صارف نے کہا کہ ’یہ خاتون باصلاحیت ہیں لیکن یہ خود کو عمران خان کے روپ میں ڈھالنے میں ناکام رہیں۔‘

جبیا نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’یہ تو نواز شریف لگ رہی ہیں۔‘

سائرہ نامی صارف نے کہا کہ ’اتنی جدوجہد کے بعد بھی عمران خان نہیں لگ رہیں۔‘

ایک صارف نے کہا کہ ’مجھے اس خان سے ڈر لگ رہا ہے۔‘