انجمن تاجران نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ مسترد کردیا

May 27, 2022

آل پاکستان انجمن تاجران کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اتنا بڑا ظلم کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ کے بعد گزشتہ شب ملک میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل 30 روپے لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پیٹرول کی قیمت بڑھانے تک قرض دینے کیلئے تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے تھے تو روپیہ گر رہا تھا۔