دنیا بھر میں منکی پوکس کے200 مصدقہ اور 100مشتبہ کیسز رپورٹ، عالمی ادارہ صحت

May 27, 2022

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پوکس کے 200 مصدقہ کیسز جبکہ 100 سے زائد مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق اٹلی کی وزارت صحت نے ملک میں منکی پوکس کی وبا کا خطرہ خارج از امکان قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ اٹلی میں منکی پوکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 6 ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں منکی پوکس کے 90، فرانس میں 7 اور اسپین میں 11 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

ادھر کینیڈا میں منکی پوکس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں منکی پوکس کی ویکسی نیشن آج سے شروع ہو رہی ہے۔

جب کہ امریکا میں رواں ہفتے7 ریاستوں میں منکی پوکس کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔