روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟ مصدق ملک

May 27, 2022

وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستا تیل لانے کا معاہدہ کہاں ہے؟

اپنے بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے تجارت کی خواہش ظاہر کرنے کے باوجود روس کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بھارت نے پٹرول کی قیمت میں 24 روپے کمی سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنے کے لیے کی۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہمارے ہاں سینٹرل ایکسائز ڈیوٹی پہلے ہی صفر ہے۔