کےالیکٹرک کا ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ کو خط

May 27, 2022

کےالیکٹرک نے ادائیگیوں کے لیے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو خط لکھ دیا۔

کےالیکٹرک نے خط میں کہا کہ سوئی سدرن کو ادائیگی نہ کی تو 500 میگا واٹ کی مزید قلت ہوجائے گی۔

خط میں کہا گیا کہ حکومت نے ٹیرف ڈیفرنشل کلیم نہ دیا تو 14 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہوسکتی ہے۔

کےالیکٹرک کے خط میں مزید کہا گیا کہ ٹیرف ڈیفرنشل کلیم 3 روپے فی کلو واٹ سے بڑھ کر 12 روپے ہوگیا ہے۔