سوتیلے بیٹے کو قتل کیلئے اکسانے والی پڑوسن گرفتار، جوڈیشل ریمانڈ

May 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملیر سعود آباد میں سوتیلے بیٹے نے ماں پر تیز دھار آلے سے قتل کرنے سے متعلق کیس میں دوران تفتیش اہم انکشاف پر ملزم کے انکشاف پر پولیس نے مقتولہ کی پڑوسن خاتون وریحہ کو گرفتار کرکے ملزمہ وریحہ کو عدالت میں پیش کردیا،جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے ملزمہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،ملزم زین نے اپنے بیان میں بتایا کہ مجھے وریحہ نے قتل کرنے کیلئے اکسایا تھا، میری حقیقی والدہ کے انتقال کے بعد وریحہ میرے والد سے شادی کرنا چاہتی تھی،میرے والد نے دوسری شادی کی جس سے وریحہ کو تکلیف پہنچی،وریحہ نے مجھے اپنی سوتیلی ماں کے خلاف اتنا اکسایا کہ میں قتل کرنے پر آگیا۔